Nazra course

Course Outline

About this Course:
This course is designed to teach fluent Quran recitation with proper tajweed, after completing Qaida.

Objectives:

Recite Quran fluently with correct pronunciation.

Develop fluency in reading without hesitation.

Memorize short surahs and duas for daily use.

Course Structure:

Duration: 6–12 months.

Classes: Daily/alternate days online.

Teacher listens and corrects student’s recitation.

Course Outline:

Revision of Qaida basics.

Surah-by-surah recitation practice.

Application of tajweed rules in recitation.

Memorization of selected surahs.

Daily revision and fluency building.

Requirements:

Must know basic Qaida.

Who Can Join:

Children, adults, reverts, and anyone wishing to read Quran fluently.

Fee Structure

Package 1

3 Days/Week
12 Classes/Month
30 Minutes/Day
Dua & Kalmas

Package 2

4 Days/Week
16 Classes/Month
30 Minutes/Day
Dua & Kalmas

Package 3

5 Days/Week
20Classes/Month
30 Minutes/Day
Dua & Kalmas

Package 4

Weekend
8 Classes/Month
30 Minutes/Day
Dua & Kalmas

ناظرہ قرآن کورس

ناظرہ قرآن کورس،قاعدہ کورس کےبعد دوسرالیکن انتہائی اہم درجہ ہے۔جہاں قاعدہ آپ کوبنیادفراہم کرتا ہے،وہیں ناظرہ قرآن کورس آپ کوقرآن مجیدکودیکھ کربغیرکسی رکاوٹ،تجویدکے اصولوں کے ساتھ پڑھنےکی عملی مشق کراتاہے۔ یہ کورس خاص طورپر ان افرادکیلئےترتیب دیاگیاہےجو قاعدہ سےواقف ہیں یاجنہیں قرآن پڑھنےکاعمومی شوق ہےمگروہ روانگی سےدرست نہیں پڑھ سکتےاورتجویدکےساتھ صحیح تلاوت کرناچاہتےہیں۔دارالمعرفۃ انٹرنیشنل میں یہ کورس بھی قاعدہ کورس کی طرح ہرعمرکیلئے یکساں مفید ہے۔ناظرہ قرآن کورس کی اہمیت کسی صورت کم نہیں۔ جس طرح عمارت کی مضبوط بنیاد کےبعددیواریں اورچھت تعمیرکی جاتی ہے،اسی طرح قاعدہ کےبعد ناظرہ قرآن ہی وہ مرحلہ ہےجو اسٹوڈنٹ کوقرآن مجیدکودیکھ کر،تجویدکےساتھ،روانی اورخوبصورتی سےپڑھنےکےقابل بناتا ہے۔اس کورس میں اسٹوڈنٹ عملی طورپرقرآن کےالفاظ کوان کےقواعدکےمطابق اداکرناسیکھتاہے،جس سےتلاوت میں لذت اورخشوع  پیداہوتاہے۔

دارالمعرفۃ انٹرنیشنل میں ناظرہ قرآن کورس کانصاب درج ذیل اہم ابواب اورمراحل پرمشتمل ہے،جو اسٹوڈنٹ کی استعدادکےمطابق مرحلہ وارپڑھایاجاتاہے:ناظرہ قرآن شروع کرنےسے پہلےقاعدہ کے ضروری قواعدکومختصراًازسرِنو پڑھایاجاتاہےتاکہ طالب علم کی بنیادمزیدمضبوط ہوجائے۔اسٹوڈنٹ کوقرآن مجیدکی آہستہ آہستہ مرحلہ وارتمام پاروں کی تلاوت کروائی جاتی ہے۔ ہرسبق میں نئےقواعدکا اعادہ اورمشق شامل ہوتی ہے۔ قاعدہ میں پڑھےگئےتمام قواعد (مد،قلقلہ،اظہار،ادغام،اخفاء، اقلاب،تفخیم،ترقیق وغیرہ)کوقرآن مجیدکےالفاظ میں اجراء کی مشق کروائی جاتی ہے۔معلم ہرحرف اورہرلفظ کوتجویدکےساتھ پڑھنے کی تربیت دیتےہیں۔اسٹوڈنٹ کو تلاوت میں ضروری رفتار(تدویر سےنہ بہت تیز،نہ بہت آہستہ) سکھائی جاتی ہے۔ساتھ ہی وقف اورابتداء کےقواعدکی عملی تربیت  دی جاتی ہےکہ کہاں رکناہے؟اور کہاں سےکیسےشروع کرناہے؟ قرآن کےان الفاظ اورآیات کوجن میں متعددقواعداکٹھےہوں، خصوصی طورپرمشق کروائی جاتی ہےتاکہ اسٹوڈنٹ کوکہیں مشکل محسوس نہ ہو۔اسٹوڈنٹ کو چھوٹی سورتوں(مثلاً پارہ نمبر 30)سےلےکربڑی سورتوں تک مرحلہ وارتلاوت کروائی جاتی ہے، ناظرہ قرآن کورس میں بھی ہرپیر کےدن خصوصی طورپر(دعا ڈے) کااہتمام کیاجاتاہے۔ اس دن درج ذیل  چیزیں زبانی یاد کروائی جاتی ہیں:چھ کلمے(مکمل اردواورانگلش ترجمےکےساتھ)ایمانِ مفصل اورایمانِ مجمل،تسبیحاتِ نماز(ثناء،تشہد،درودابراہیم،دعائے قنوت وغیرہ) نمازکےبعدکے مسنون اذکار،مسنون دعائیں (سوتےوقت،جاگتےوقت،کھانےپینےسےپہلےاوربعد، گھرسےنکلتےوقت،داخل ہوتےوقت،سفرکی دعا،نئےکپڑےپہننےکی دعا، وغیرہ)،چالیس مختصرجوامع الکلم احادیث۔

یہ سب کچھ اسٹوڈنٹس کی تلاوت کےساتھ ان کی روحانی اورعملی زندگی کوسنوارنےکیلئےشامل کیاگیاہے۔ون آن ون کلاسزہراسٹوڈنٹ کیلئے الگ ٹیچر، جواس کی انفرادی رہنمائی کرتا ہے۔اسٹوڈنٹ کی سہولت کےمطابق صبح،شام یارات کےاوقات میں کلاسزکاانتخاب کیاجاسکتاہے۔ تمام اساتذہ تجویدکےماہراورسندیافتہ ہیں۔عمرکی کوئی قیدنہیں،سات سال سےلےکرسترسال تک ہرکوئی یہ کورس کرسکتاہے۔میل اورفی میل  کیلئےعلیحدہ اساتذہ کی سہولت۔ناظرہ قرآن کورس کی عمومی مدت چھ سےبارہ ماہ پرمشتمل ہوتی ہے، تاہم یہ اسٹوڈنٹ کی ذاتی رفتار،پچھلےتجربے اورروزانہ مشق کےوقت پرمنحصرہے۔ ریگولرکلاسزپیرتاجمعہ(ہفتےمیں پانچ دن) کلاس دورانیہ30منٹ (انفرادی توجہ)،جواسٹودنٹ تیز رفتاری سےجلدمکمل کرناچاہیں، ان کیلئےاسپیشل کلاسزکااختیاربھی موجود ہے۔

Scroll to Top