About Us

We are dedicated to spreading authentic Islamic knowledge through modern and accessible learning platforms. 

Our History

Our academy was established with the mission to make Islamic education accessible to everyone, regardless of location. From a small group of learners, we have grown into a trusted platform for students across the world. Over the years, our dedicated teachers have guided thousands of students in Quran, Hadith, Fiqh and other Islamic sciences. Our academy is more than just a place of study it is journey of faith, knowledge and transformation. With every step, we aim to revive the love of Deen in hearts and minds. Alhamdulillah, our history reflects dedication, growth, and service for the sake of Allah. 

اللہ تعالیٰ نے دین کی تبلیغ کے لئے روز اوّل سے تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری فرمایا اور اس کے لئے انبیاء و رسل علیہم السلام  کو مبعوث فرمایا اور آسمانی کتب و صحائف کو نازل فرمایا۔ سلسلہ نبوت کی خشتِ اول سیدنا حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور یہ سلسلہ امام المرسلین خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺکی ذات بابرکات پر مکمل ہوا۔ آپ ﷺکے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد یہ ذمہ داری صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین  نے سرانجام دی اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین  کی تعلیم و تربیت کے لئے آقا کریمﷺنے خود مسجد نبوی میں پہلا مدرسہ صفہ کے نام سے قائم فرمایا جس کی روشن کرنیں چہار دانگِ عالم میں پھیل گئیں۔ برصغیر  میں منبع فیوض و برکات مظہرِالعلومِ الخفیہ و الجلیہ الشیخ علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ جیسے  مبلغینِ اسلام کے توسط سے یہ فیضاںِ نبوی  پہنچا۔مسلم سلاطین نے فتوحات کے بعد اپنے ادوار میں حسبِ توفیق دینی تعلیم کی تنظیم و تنسیق میں دلچسپی ظاہر کی۔ ملا نظام الدین  نے سلطان اورنگ زیب عالمگیر کی تجویزپر  اپنے دور کے تقاضوں کے مطابق ایک  نصابِ تعلیم ترتیب دیا جسے تاحال درسِ نظامی کی مروّجہ   اصطلاح سے جانا جاتا ہے۔ابتداءً دہلی اور مختلف سرکاری درس گاہوں میں نافذ کیا گیا۔لیکن  یہ تعلیمی تسلسل فقط دہلی کی درس گاہوں تک ہی محدود نہ رہا بلکہ یہاں کے فضلاء اس علمی فیضان کے ہمراہ خطے کے طول وعرض میں پہنچے۔ دہلی کی سرزمین سے ہی مفتی شمس الدین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے لختِ جگر مبلغِ اسلام مولوی  فتح دین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے پاکپتن شریف کے مضافات میں ہجرت کر کے دین متین کی اشاعت کا اہتمام فرمایا۔ یہ علمی فیضان ان کے صاحبزادے صوفی باصفا مولوی احمد دین چشتی رحمۃ اللہ علیہ اوران سے ہوتا ہوا، ان کے صاحبزادے عاشق ِغوث الوریٰ مولانا حاجی محمد یوسف چشتی انتالوی رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے  احمد آباد(چکباوا)حویلی لکھا پہنچا،انہوں  نے  مرکزی جامع مسجد غوثیہ کی بنیاد رکھی اور تاحیات وہیں درس وتدریس اور امامت  کے ذریعے اپنی  خدمات پیش کیں۔میرے جدّ امجد مناظر اسلام استاذالعلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد علی قادری حریری رضوی رحمۃ اللہ علیہ نے محدثِ اعظم پاکستان استاذالعلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانامفتی سرداراحمد قادری رحمۃ اللہ علیہ،لائل پور(فیصل آباد) سےاپنا تعلیمی سفر مکمل کرنے کے بعد سرگودھا،گجرات اورلاہور کے  مختلف علاقوں میں درس وتدریس اور تبلیغِ دین کے فرائض سر انجا م دیے، بالآخر اپنے والدِ گرامی مولانا حاجی محمد یوسف چشتی انتالوی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر واپس اپنے آبائی علاقےحویلی لکھا کا رخ کیااورجامعہ علویہ و الحسن علویہ اسلامک اکیڈمی کی صورت میں وقیع علمی ادارےکی بنیاد رکھی،جسے آپ کے صاحبزادے  محبوب المشائخ پیکرِاخلاص و محبت حضرت علامہ مولانا الحاج قبلہ قاری محمد حسن قادری نوری علیہ الرحمہ نےانتہائی  جانفشانی اور شب و روز کی انتھک محنت سےآبادکیا۔اورتاحال جانشینِ قبلہ جی سرکارحضرت علامہ صاحبزادہ قاری محمداحمدحسن قادری دامت برکاتہ اس تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس ادارے  سے فیض یافتہ طلبہ وطالبات  نے جہاں کئی اداروں کی داغ بیل ڈالی اورملک کے طول وعرض میں  خدمتِ دینِ متین کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،وہیں دار المعرفۃ انٹرنیشنل اسی مبارک وراثت کو ڈیجیٹل انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے مطابق ایک جدید ترین آن لائن تعلیمی ادارہ ہے۔ جو دنیا بھر کے طلبہ و طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں دینی اور عصری علوم کی معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ ہمارا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ علم صرف معلومات کا مجموعہ نہیں بلکہ دل کو اللہ کی کتاب سے جوڑنے کا ذریعہ ہے، چنانچہ ہمارے کورسز نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ کردار سازی، روحانی پاکیزگی اورعملی زندگی میں قرآنی احکام کو نافذ کرنے کی تربیت بھی دیتے ہیں۔ہمارے ہاں ابتداءً چند شعبہ جات ہیں جن کے تحت کئی کورسز کروائے جاتے ہیں۔ادارہ اپنے انتظامی بورڈ کی سفارشات پر گاہے بگاہے کئی شارٹ کورسز اور فری سیشنز کا اہتمام بھی کرتا رہتا ہے۔عصری علوم کی مارننگ شفٹ میں کلاسز کی وجہ سے درینہ خواہش کے باوجود دینی تعلیم کئی طلبہ وطالبات کا خواب بن کر ہی رہ جاتی تھی ۔اس ضرورت کے پیش ِ نظر سیکنڈ ٹائم  آن لائن کلاسز  کا اہتمام کیا جاتا ہے۔تاکہ طلبہ وطالبات گھر میں بیٹھ کر اپنے موبائل ،ٹیب یا لیپ ٹاپ پرکلاسز لےسکیں۔خصوصاً ان طالبات کے لئے محفوظ ترین طرزِتعلیم ہےجوگھر کی چاردیواری میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں اس طرح وہ بھی اپنے سرپرست کی زیرِ نگرانی گھر میں محفوظ رہتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں،کیونکہ ہمارے ہاں میل اور فی میل دونوں سٹاف موجود ہیں۔

محمد زاہد فاروق

Vision & Values

To become a leading Islamic academy that spreads authentic knowledge globally and nurtures spiritually strong indvivduals. 

اغراض ومقاصد

دارالمعرفة انٹرنیشنل میں علوم شریعہ وعصریہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ امتیازی نظم ونسق، اخلاقی و روحانی تربیت کا منفرد اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس لیے ادارہ  ہذا کا قیام درج ذیل مقاصد کے پیش نظر عمل میں لایا گیا

نبی آخر الز مان ﷺ کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم جو امت مسلمہ میں حقیقی وحدت کی بنیاد فراہم کرے۔

نسل ِنو کی علمی و عملی ، فکری و نظریاتی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا موثر اہتمام جس سے وہ انسانیت کی مخلصانہ خدمت کے اہل ہو سکے۔

نونہالان ِ اسلام کی ایسی تعلیم جس کی بدولت وہ قرآن وحدیث، فقہ اور دیگر علوم شریعہ کے تحقیقی مطالعہ اور مطالعہ  ادیان کی بنیاد پر دور حاضر کے مسائل اور تقاضوں کا حل پیش کر سکیں۔

طلبہ کو تنگ نظری ، تعصب، فرقہ پرستی اور انتہاء پسندی کی محدود سوچ سے بالا تر کر کے انہیں اس قابل بنانا کہ وہ امت مسلمہ کے عالم گیر اتحاد کے لیے اہم کردار ادا کر سکیں۔

طلبہ کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا ، جس کے ذریعے وہ تعمیر شخصیت ، تقوی تحمل و برداشت اور وسعت نظری جیسی اعلیٰ انسانی خصوصیات کے حامل ہو سکیں۔

طلبہ کو جدید علوم سے بہرہ ور کرنا تا کہ وہ جدید پڑھے لکھے نوجوان ذہن کو اسلام کی حقانیت سے روشناس کر سکیں اور کسی بھی شعبۂ زندگی میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔

مستقبل میں ایسے علماء تیار کرنا جو روایتی  تعصب سے بالاتر ہو کر صوفیاء کے منہاج پر چلتے ہوئے دین کی آبیاری اور ابلاغ کا کام نہایت مؤثر انداز میں کرسکیں

ایسے افراد تیار کرنا جو اکیسویں صدی کے تقاضوں کو سمجھتے ہوں ،ملحدین اور مستشرقین کے پھیلائے ہوئے افکار کا علمی سطح پر محاکمہ کر سکیں۔

عربی مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے جدید نصابات کے تحت حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنا۔

Website اور انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر اسلامی علوم کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا۔

طلباء کو جدید قومی و بین الاقوامی معاشرتی، معاشی، سیاسی اور سائنسی رجحانات سے آگاہ کرنا ۔

درس نظامی کے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید طرزِ تعلیم   سے روشناس کروانا۔

موجودی عربی مدارس کے لیے جدید علوم سے آگاہ اسا تذہ تیار کرنا۔

تدریس کی عملی مشق کرانا (مقالہ نگاری اور حوالہ جاتی کتب کا استعمال ) ۔

تحقیق کا اعلیٰ معیار قائم کرتے ہوئے جدید ذرائع تک رسائی آسان کرنا ۔

journey towards the light of quran

Discover the beauty of Quran and Sunnah. 

Scroll to Top