Course Outline
About this Course:
A structured memorization program for students who wish to commit the Qur’an to heart with tajweed.
Objectives:
Memorize complete Qur’an with accuracy.
Strengthen memory through daily revision.
Develop discipline and connection with Qur’an.
Course Structure:
Duration: 2–5 years (depending on pace).
Classes: Daily hifz sessions.
Teacher listens, corrects, and revises with student.
Course Outline:
Starting with Juz Amma (last 30th).
Gradual memorization (page by page).
Daily sabaq (new lesson).
Sabaqi (recent revision).
Manzil (old revision).
Requirements:
Good Nazra skills, age 7+.
Who Can Join:
Children, youth, dedicated adults.
Fee Structure
تحفیظ القرآن کورس
تصور کیجیےکہ آپ نےصحیح تلفظ سیکھ لیا،قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ روانی سے پڑھناسیکھ لیا، لیکن آپ کے دل میں ایک عظیم الشان خواہش کہ کاش میں اللہ تعالی کےاس کلام کوسینےمیں محفوظ کرلوں،کاش ہرنمازمیں،رات کی تنہائی میں،سفروحضرمیں قرآن مجیدمیری زبان پرجاری ہو۔تحفیظ القرآن کورس آپ کو قرآن کریم کاحافظ بننے کاسنہری موقع فراہم کرتاہے۔تحفیظ القرآن کورس وہ کورس ہے جس میں اسٹوڈنٹ قرآن مجید کومکمل طورپریادکرتاہے، حرف بہ حرف،لفظ بہ لفظ،تجوید کےساتھ،بغیرکسی غلطی کے۔ دار المعرفۃ انٹرنیشنل میں یہ کورس سبھی افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے،خواہ وہ بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یاخواتین۔تحفیظ القرآن کورس کی اہمیت ناقابلِ فراموش ہے۔ حافظ قرآن کو قیامت کے دن تاجِ عزت پہنایا جائے گا۔حافظ قرآن کے والدین کو بھی آخرت میں تاجِ کرامت پہنایاجائے گا۔ حافظ قرآن کی زبان پر قرآن جاری رہتا ہے، جو اس کے لیے دنیا و آخرت میں نور کا سبب ہے۔یہ کورس مرحلہ وار نصاب پر مشتمل ہےچھوٹی سورتوں سے آغازکیا جاتا ہے ،پارہ 30 (سورہ ناس سے سورہ نبأ تک) کو ترتیب وار یاد کرایا جاتا ہے۔یاد شدہ سبق استاد کو سُنایا جاتا ہے، غلطیوں کی نشاندہی اور اصلاح کی جاتی ہے۔ہر روز نئی مقدار (عام طور پر 5 سے 10 لائنیں یا آدھا صفحہ تا ایک صفحہ) یاد کرائی جاتی ہے۔پچھلے 5 سے 7 دنوں کے یاد شدہ صفحات کو دہرایا جاتا ہے تاکہ حفظ پختہ ہو۔ہر ہفتے پورے ہفتے کے حفظ کو ایک بار استاد کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ جب اسٹوڈنٹ 5 سے 10 پارے یاد کرلیتاہے،تو پرانےاورنئےحفظ کو ملاتےہوئےمشق کروائی جاتی ہے۔ طالب علم کوبغیردیکھے،مسلسل سورتوں کو ترتیب سے پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ جب تمام 30 پارےیاد ہوجائیں،توپورےقرآن کادورکروایاجاتاہے۔
تحفیظ القرآن کورس میں بھی ہر پیر کے دن خصوصی طور پر (دعا ڈے)اہتمام کیاجاتاہے۔ اسٹوڈنٹ کوحفظ کےساتھ ساتھ درج ذیل چیزیں بھی زبانی یاد کروائی جاتی ہیں:چھ کلمے(مکمل ترجمہ کےساتھ)ایمانِ مفصل اورایمانِ مجمل،تسبیحاتِ نماز(ثناء،تشہد، درودابراہیمی،دعائےقنوت)نماز کےبعدکےمسنون اذکار،طہارت کےمسائل(وضو،غسل،تیمم کےطریقے)مسنون دعائیں (کھانے،پینے،سونے،جاگنے،گھرسےنکلنے،داخل ہونے،سفر،نیاکپڑا پہننے،بیمارکی عیادت، وغیرہ)چالیس احادیثِ نبویہ (مختصراوراہم)قرآن کےآخری دو پاروں کاترجمہ(تاکہ حافظ کوسمجھ بھی آئے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے)یہ سب اسٹوڈنٹ کی روحانی تربیت اورعملی زندگی کوسنوارنےکیلئے شامل کیا گیا ہے،۔ون آن ون کلاسز (لائیو)ہراسٹوڈنٹ کیلئےالگ ٹیچر، جواس کی انفرادی کمزوریوں پر کام کرتا ہے۔صبح سویرے سے لے کررات گئےتک،اسٹوڈنٹ کی سہولت کے مطابق وقت مقرر کیا جاتاہے۔عمرکی کوئی قیدنہیں 6 سال کابچہ ہویا60سال کابزرگ،ہر کوئی حفظ کرسکتا ہے۔طلبہ و طالبات کیلئےعلیحدہ اساتذہ کی سہولت،ماہانہ تشخیصی امتحانات کےذریعےاسٹوڈنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاتاہے،حفظ مکمل کرنےکےبعددوماہ تک مفت دہرانے کی کلاسزکی سہولت دی جاتی ہے،تحفیظ القرآن کورس کی عمومی مدت2 سے 3 سال پر مشتمل ہوتی ہے، تاہم یہ اسٹوڈنٹ کی ذاتی استعداد،روزانہ مشق کے وقت،اور پچھلے تجربے پر منحصر ہے،کئی اسٹوڈنٹس چھ ماہ میں بھی مکمل کرلیتےہیں۔کلاسزپیرتاجمعہ(ہفتےمیں پانچ دن) ابتدائی مراحل میں 30 منٹ روزانہ،جب منزل بڑھ جائے تو 40 سے 50 منٹ روزانہ، جواسٹوڈنٹ تیزی سےحفظ کرنا چاہیں،ان کیلئےہفتےمیں 6 دن (پیر تاہفتہ) 1 گھنٹےکی کلاسزکااختیار بھی موجودہے۔تحفیظ القرآن کیلئے ناظرہ قرآن کورس کا مکمل ہونا لازمی ہے (یعنی قرآن مجید کو تجوید کےساتھ روانی سےپڑھنا آتا ہو)۔اگرکسی اسٹوڈنٹ نے ناظرہ نہیں کیا،توپہلےاسےناظرہ کورس کروایاجائےگا،پھرحفظ شروع کیا جائےگا۔ حفظ کے لیے روزانہ مشق اور دہرانا انتہائی ضروری ہے، اس لیے ٹیچراسٹوڈنٹ کے ساتھ ایک شیڈول بناکرچلتاہے۔ ون آن ون کلاسز کی بدولت ہرغلطی فوری درست کی جاتی ہے۔روزانہ بچے کی کارکردگی رپورٹ والدین کوبھیجی جاتی ہے۔