Course Outline
About this Course
This foundational course introduces beginners to the Arabic alphabet, correct pronunciation, and basic reading skills using Norani Qaida and Ahsanul Qawaid.
Objectives
Recognize Arabic letters with correct makhārij (pronunciation points).
Learn joining letters to form words.
Build strong foundation for Quran reading.
Course Structure
Duration: 3–4 months (depending on student pace).
Classes: Online
Class duration: 25- 30 minutes
Schedule: Flexible Timings
Tutors: Qualified Quran teachers with expertise in beginners teaching methods.
Method: Step-by-step practice with repetition and exercises.
Course Outline
Introduction to Arabic alphabets.
Correct pronunciation with Tajweed basics.
Joining letters to form words.
Short vowels (harakaat), sukoon, shaddah.
Simple word reading → short sentences → small surahs.
Requirements
None (beginners welcome).
Who Can Join: Children (5+), adults, and new learners.
Fee Structure
قاعدہ کورس
تصورکیجیےکہ آپ کےہاتھ میں قرآن مجیدکاایک حسین مخطوطہ ہے،لیکن آپ اسےصحیح طریقےسےپڑھنانہیں جانتے۔آپ کےدل میں ایک عجیب سی بےچینی ہے،ایک خواہش ہےکہ کاش میں اس کلام الٰہی کوٹھیک ٹھیک پڑھ سکتا۔قاعدہ کورس :قاعدہ،جسےعام طورپرنورانی قاعدہ،مدنی قاعدہ یااحسن القواعد کےنام سےجاناجاتاہے،قرآن پاک کی صحیح تلاوت کاپہلااوربنیادی درجہ ہے۔یہ ایک آسان اورسہل طریقہ کارہےجوعربی حروف تہجی سےلےکرتجویدکےابتدائی قواعدتک،قاری کومرحلہ وارقرآن پڑھنےکےقابل بناتاہے۔دارالمعرفۃ انٹرنیشنل میں یہ کورس خاص طورپران افرادکیلئے تیارکیاگیاہےجوعربی زبان سےناواقف ہیں،خواہ وہ بچےہوں یابڑے،عالمی تعلیمی معیارکےمطابق،یہ کورس ہرعمرکےلوگوں کیلئے یکساں طورپرموزوں اورمفیدہے۔یہ کورس عربی حروف کی صحیح پہچان اوران کےاُتنی ہی اہمیت کاحامل ہےجتنی کہ ایک عمارت کی بنیادہوتی ہے۔یہ قاری کوحروف کوان کےصحیح مخارج سےاداکرنا سکھاتا ہے،جوکہ تجویدکی بنیادہے۔حروف کے صحیح تلفظ کےبغیرقرآن کی درست تلاوت ممکن نہیں۔قاعدہ کورس میں طلبہ کوتجوید کےبنیادی قواعدسےعملی طورپرروشناس کرایاجاتاہے۔یہ قواعدقرآن پاک کوروانی اور خوبصورتی کےساتھ پڑھنےکے لیےنہایت ضروری ہیں۔یہ کورس طلبہ کوعربی حروف کی مختلف شکلوں(آغاز،وسط،آخر)سےمتعارف کرواتاہےاورانہیں الفاظ اورجملوں کی تشکیل کاطریقہ سکھاتاہے۔ یہ بعدمیں ناظرہ قرآن اورتجویدکےکورسزکی مضبوط بنیادفراہم کرتاہے۔اس کورس کی سب سےبڑی خوبی یہ ہےکہ اس کیلئےکسی خاص قابلیت یاشرط کی ضرورت نہیں۔چارسال کابچہ ہویاساٹھ سال کابزرگ،ہرکوئی اسےسیکھ سکتاہے۔یہ کورس مکمل طورپرابتدائی افرادکیلئےڈیزائن کیا گیاہے۔یہ کورس لائیو کلاسز کی صورت میں پڑھایاجاتاہے،جہاں تجربہ کاراورسندیافتہ ماہراساتذہ اسٹوڈنٹ کی انفردای رہنمائی کرتے ہیں۔
دارالمعرفۃ انٹرنیشنل میں قاعدہ کورس کانصاب درج ذیل ابواب پر مشتمل ہے، جسےسہولت کیلئے مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے:عربی حروف کی درست پہچان اوران کےمخارج،مرکبات:دویادو سےزیادہ حروف کوملاکرپڑھنے کاطریقہ،حرکات:زیر،زبر،پیش (فتحہ،کسرہ،ضمہ) کی مشق،تنوین اورحروف ساکنہ:تنوین اورحروف ساکنہ(نون ساکن،میم ساکن)کے قواعد،مد:حروف مدہ کوکھینچ کرپڑھنےکےقواعد،تشدید:حروف پرشدت(دباؤ)کےساتھ پڑھنےکاطریقہ،وقف اورابتداء: قرآن پاک میں رک کرشروع کرنےکےمقامات اوران کےقواعد۔
اس کورس کی عمومی مدت تین سے چھ ماہ پرمشتمل ہوتی ہے،جس میں ہفتےمیں پانچ روز(پیرتاجمعہ) 30منٹ کی ہراسٹوڈنٹ کےساتھ انفرادی کلاسز ہوتی ہیں۔ تاہم،اسٹوڈنٹ کی ذاتی رفتاراور استعدادکےمطابق اس مدت میں لچک رکھی گئی ہے۔ دارالمعرفۃ انٹرنیشنل میں طلبہ کی خصوصی تربیت کیلئےہرپیروالےدن(دعا ڈے)کےطورپرپڑھایاجاتاہےجس میں چھ کلمے،صفاتِ ایمان (ایمانِ مفصل ومجمل)تسبیحاتِ نماز،مسنون دعائیں(کھاناکھانےکی دعا،کپڑےپہننےکی دعا،سفرکی دعاوغیرہ)بھی ساتھ ساتھ زبانی یاد کروائی جاتی ہیں۔