About Us
دار المعرفة انٹرنیشنل - عالمی مرکز برائے علومِ اسلامیہ و تحقیق
We are dedicated to spreading authentic Islamic knowledge through modern and accessible learning platforms.
Our History
Our academy was established with the mission to make Islamic education accessible to everyone, regardless of location. From a small group of learners, we have grown into a trusted platform for students across the world. Over the years, our dedicated teachers have guided thousands of students in Quran, Hadith, Fiqh and other Islamic sciences. Our academy is more than just a place of study it is journey of faith, knowledge and transformation. With every step, we aim to revive the love of Deen in hearts and minds. Alhamdulillah, our history reflects dedication, growth, and service for the sake of Allah.
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَىٰ كُلِّ مُسْلِمٍ
"Seeking knowledge is an obligation upon every Muslim."
تاریخی پس منظر اور علمی فیضان
Vision & Values
"To become a leading Islamic academy that spreads authentic knowledge globally and nurtures spiritually strong individuals."
اغراض ومقاصد
دارالمعرفة انٹرنیشنل میں علوم شریعہ وعصریہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ امتیازی نظم ونسق، اخلاقی و روحانی تربیت کا منفرد اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس لیے ادارہ ہذا کا قیام درج ذیل مقاصد کے پیش نظر عمل میں لایا گیا
نبی آخر الز مان ﷺ کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم جو امت مسلمہ میں حقیقی وحدت کی بنیاد فراہم کرے۔
نسل ِنو کی علمی و عملی ، فکری و نظریاتی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا موثر اہتمام جس سے وہ انسانیت کی مخلصانہ خدمت کے اہل ہو سکے۔
نونہالان ِ اسلام کی ایسی تعلیم جس کی بدولت وہ قرآن وحدیث، فقہ اور دیگر علوم شریعہ کے تحقیقی مطالعہ اور مطالعہ ادیان کی بنیاد پر دور حاضر کے مسائل اور تقاضوں کا حل پیش کر سکیں۔
طلبہ کو تنگ نظری ، تعصب، فرقہ پرستی اور انتہاء پسندی کی محدود سوچ سے بالا تر کر کے انہیں اس قابل بنانا کہ وہ امت مسلمہ کے عالم گیر اتحاد کے لیے اہم کردار ادا کر سکیں۔
طلبہ کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا ، جس کے ذریعے وہ تعمیر شخصیت ، تقوی تحمل و برداشت اور وسعت نظری جیسی اعلیٰ انسانی خصوصیات کے حامل ہو سکیں۔
طلبہ کو جدید علوم سے بہرہ ور کرنا تا کہ وہ جدید پڑھے لکھے نوجوان ذہن کو اسلام کی حقانیت سے روشناس کر سکیں اور کسی بھی شعبۂ زندگی میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔
مستقبل میں ایسے علماء تیار کرنا جو روایتی تعصب سے بالاتر ہو کر صوفیاء کے منہاج پر چلتے ہوئے دین کی آبیاری اور ابلاغ کا کام نہایت مؤثر انداز میں کرسکیں
ایسے افراد تیار کرنا جو اکیسویں صدی کے تقاضوں کو سمجھتے ہوں ،ملحدین اور مستشرقین کے پھیلائے ہوئے افکار کا علمی سطح پر محاکمہ کر سکیں۔
عربی مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے جدید نصابات کے تحت حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنا۔
Website اور انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر اسلامی علوم کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا۔
طلباء کو جدید قومی و بین الاقوامی معاشرتی، معاشی، سیاسی اور سائنسی رجحانات سے آگاہ کرنا ۔
درس نظامی کے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید طرزِ تعلیم سے روشناس کروانا۔
موجودی عربی مدارس کے لیے جدید علوم سے آگاہ اسا تذہ تیار کرنا۔
تدریس کی عملی مشق کرانا (مقالہ نگاری اور حوالہ جاتی کتب کا استعمال ) ۔